پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

لیاری ایکسپریس پر پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی شہری سے لوٹ مار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپرہائی وے لیاری ایکسپریس کے قریب شہری سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سپرہائی وے لیاری ایکسپریس کے قریب شہری سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے لوٹ مار کی ہے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واٹرپمپ سے سہراب گوٹھ جارہا تھا، 2 اہلکاروں نے روکا، موٹرسائیکل پر سوار پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے تلاشی لی، گاڑی میں ڈھائی لاکھ روپے تھے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر نکالے۔

متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ اہلکاروں نے گاڑی کو نقصان پہنچایا، موبائل فون بھی لیا اور تشدد کر کے فرار ہوگئے، سچل تھانے میں واقعے سے متعلق درخواست جمع کرادی ہے لیکن پولیس پیٹی بند بھائیوں کو بچارہی ہے، درخواست میں پولیس وردی کا ذکر ہی نہیں کیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے، سی سی ٹی وی چیک کررہے ہیں، اہلکاروں کی پہچان بھی کرائی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں