کراچی : لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان مارے گئے، سائٹ ایریا سے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کیلئے قانون نافذ کرنےوالے ادارے متحرک ہیں، لیاری میں رینجرز اور گینگ وار کےکارندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران دو ملزمان مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان امجد عرف مرچی اور اقبال عرف کانا قتل،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کی منصوبہ بند بھی کررہے تھے۔
ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دوسری جانب کرائم برانچ پولیس کی سائٹ ایریا میں کارروائی کے دوران تین ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان ولایت خان،طارق اورفیصل کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے ہے۔جو اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی مختلف واردارتوں میں ملوث ہیں۔