بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کراچی: مچھر کالونی میں دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے سراج عرف سراجی اور اس کے دو ساتھی مارے گئے ہیں۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا جبکہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم نثار پٹھان اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازع تھا، واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ہمارے کارکنان تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں