تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی : لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر فیصل ملا گرفتار

کراچی : پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر فیصل ملا کو گرفتار کرلیا، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اوردہشت گردی میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے لیاری گینگ وار کے خلاف یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے، دو روز قبل گارڈن پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم گینگ وارکا اہم کردار اور دہشتگرد کمانڈر فیصل ملا نکلا۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے کہا کہ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ،دہشتگردی اورانتہائی سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

امجد حیات کا کہنا تھا کہ فیصل ملا وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے لیے کام کرتا تھا، ملزم تاجروں بلڈروں اور دکانداروں سے بھتہ وصول کرتا نا دینے پرگرنیڈ دھماکے اور قتل کی وارداتیں کرتا تھا۔

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزم 2012 سے مذہبی جماعت کے ساتھ چندہ جمع کرتا رہا ہے اور 2015 میں وصی اللہ لاکھو اورایاز زہری گروہ میں شمولیت اختیار کی۔

امجد حیات کے مطابق کمانڈر فیصل ملا شوٹرز اشفاق کیپٹن اور منور کے ذریعے ہینڈ گرنیڈ حملے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی اور دیگر جرائم کرواتا رہا، فیصل ملا نے دیوبند مسلک کے علماء سمیت کئی سیاسی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی، فیصل ملا سے ہینڈ گرنیڈ اور ایک رائفل برآمد کی گئی تھی ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -