کراچی : شہر قائد کے میئر وسیم اختر کی ابتدائی سو روزہ صفائی مہم کے اختتام پر ان کی کیا کارکردگی رہی، اس حوالے سے شہر بھر سے کچرا اٹھانے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق سو روزہ صفائی مہم کے دوران دس لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا یا گیا.
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کی 100 روزہ صفائی مہم میں 6 ڈی ایم سیز سے مجموعی طور پر 10 لاکھ 60 ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا.
سب سے زیادہ ڈی ایم سی سینٹرل سے 2 لاکھ 90 ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا، دوسرے نمبر پر ڈی ایم سی ایسٹ سے 2 لاکھ 70 ہزار ٹن ، ڈی ایم سی ساؤتھ سے ایک لاکھ 90 ہزار ٹن ، ڈی ایم سی کورنگی سے ایک لاکھ 25 ہزار ٹن، ڈی ایم سی ملیر سے 95 ہزار ٹن اور ڈی ایم سی ویسٹ سے 90 ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا.
ترجمان ڈی ایم سیز کے مطابق کراچی میں یومیہ 13 سے 14 ہزار ٹن کچرا جمع ہوتا ہے جس میں سے یومیہ 7 ہزار سے 8 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں : صفائی مہم، میئر کراچی کو 100 نمبر دیتے ہیں، رابطہ کمیٹی
واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے ان کی صفائی مہم کی کامیابی پر سو میں سے سو نمبر دئیے ہوئےان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے اعلامیے میں متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ محدود اختیارات کے باوجود وسیم اختر نے شہر میں صفائی مہم کامیابی سے مکمل کی۔