اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹریفک جام میں اکیلے ملزم کی دیدہ دلیری سے لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ٹریفک جام کے دوران اکیلے ملزم کی دیدہ دلیری سے شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے منزل پمپ کے قریب ٹریفک جام کے دوران اکیلا ملزم کار سواروں کو لوٹتا رہا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو حاصل ہوگئی۔

ممکنہ طور پر ملزم کے دیگر ساتھی بھی قریبی موجود تھے۔ ایک کار سوار نے گاڑی بھگائی لیکن ٹریفک جام میں پھنس گیا۔ ملزم نے کئی شہریوں کو لوٹا اور اطمینان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں