جیل حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ملیر جیل سے فرار ہونے والے 158 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ مفرور 67 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
جیل حکام کے مطابق ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے ان فرار قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو زلزلے کے خطرے کی وجہ سے ملیر جیل میں اپنے بیرکس سے باہر نکلے ہوئے قیدیوں نے دروازہ توڑا اور فرار ہو گئے تھے۔
کراچی : ملیر جیل سے 216 کے بجائے 225 قیدی فرار ہونے کا انکشاف
جبکہ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ سامنے آئی جس میں ملیر جیل سے 216 کے بجائے 225 قیدی فرار ہونے کا انکشاف سامنے آیا، 10 قیدیوں کی عدم موجودگی ابتدائی فرار رپورٹ میں ظاہر نہیں کی گئی تھی۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے انکشاف کیا 10 اضافی قیدی جیل کے احاطے سے لاپتہ پائے گئے ہیں، 10 قیدیوں کی عدم موجودگی ابتدائی فرار رپورٹ میں ظاہر نہیں کی گئی تھی۔