جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

کراچی، شادی میں جانے والے نوجوان کا دھڑ مل گیا، سر غائب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ  کی حدود میں جھاڑیوں سے نوجوان کے دھڑ ملنےکا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

رشتہ دار کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ عرفان علی کے نام سے ہوئی ہے جس کی شناخت فنگرپرنٹ کی مدد سے کی گئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈالمیا کا رہائشی عرفان کل شام ساڑھے 7 بجے کھوکھراپار دوست کی شادی میں گیا تھا اور رات بھر عرفان گھر نہیں پہنچا تو اسپتالوں اور سردخانوں میں تلاش کیا۔

- Advertisement -

لواحقین نے بتایا کہ جناح اسپتال میں ایک لاش کی اطلاع پر پہنچے تو عرفان کا دھڑ تھا اور اس کا سر نہیں تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

لواحقین اور علاقہ مکین کی بڑی تعداد میمن گوٹھ تھانے روانہ ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے مقامی پولیس ابتدائی معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں