کراچی کے علاقے ملیر کی ندی میں شہری ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ندی میں شہر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی دردناک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو پل پر کھڑے ایک شخص نے بنائی جس میں متوفی کو زندگی بچانے کے لیے تیرنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شہری کی زندگی بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں چلانے کی کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں اور وہ خالق حقیقی سے جاملا۔
ملیر ندی میں ایک شہری ڈوب گیا
شہری مدد کے لئے ہاتھ پیر مارتا نظر آرہا ہے
پل پر کھڑے شخص نے ڈوبتے شہری کی ویڈیو بنائی #KarachiRains pic.twitter.com/TifYtKjZF5
— Kamil Arif (@CrkamilArif) August 13, 2022
متوفی کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے جبکہ اس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
اس سے قبل ناگن چورنگی پر نالے میں موٹر سائیکل سوار فیملی جاگری تھی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا دو ماہ کا بچہ جاں بحق جبکہ شوہر اور ایک بیٹا زخمی ہوگیا تھا۔
نالے میں گرنے والے بچے کی لاش تاحال متاثرہ فیملی کو نہیں مل سکی جبکہ ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا تھا۔