اشتہار

کراچی: دن دیہاڑے تاجر کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، مقتول کباڑ کا کام کرتا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد لواحقین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شدید احتجاج کیا اور اہم سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا، مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کچرہ پھینکنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

لواحقین اور اہل علاقہ کے احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطااللہ خان نے بھی شرکت کی اور صوبائی حکومت وسندھ پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لئے لواحقین کے ساتھ ہیں جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں