منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی: لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے درجنوں دکانیں جل گئیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سپر مارکیٹ میں رات گئے آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کی کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے جائے وقع پر پہنچیں اور انتھک جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ایم کیوایم کےڈپٹی کنوینرعامر خان اور نامزدڈپٹی میئرارشد وہرہ نے متاثر ہ مارکیٹ کا دورہ کیا۔

فائربریگیڈ حکام کہنا ہےکہ فوری طور پر آگ لگنے کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آسکیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں