منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں کل بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں اگلے 24 گھنٹے کے لیے بوندا باندی کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسر صداقت علی کے مطابق آج رات سے اگلے 24 گھنٹے تک کراچی سمیت سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص، خیرپور، دادو سمیت دیگر شہروں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار، خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی و وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

اس دوران پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے جبکہ بالائی حصوں میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش و ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں