جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گولیمار انڈر پاس 15 جنوری تک کھول دیں‌گے، وسیم اختر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مئیر کراچی وسیم اختر نے ٹریفک جام کے مارے شہریوں کو خوشخبری سنادی اور گولیمار ناظم آباد انڈر پاس پندرہ جنوری سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ٹھیکے دار کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شکایات پر ٹھیکیداروں کے فنڈز روک دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر شہر کا دورہ کرنے نکلے تو گولیمارناظم آباد انڈر پاس کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، وسیم اخترنے انڈر پاس پندرہ جنوری تک ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان کیا۔

مئیر کراچی نے کہا کہ کراچی ٹھیک کرنے کے بعد اپنے آفس کی تزئین و آرائش کا سوچوں گا، گولیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، اسی لئے گولیمار کا نام بھی تبدیل کریں گے۔

- Advertisement -

وسیم اختر نے ٹریفک جام میں رُلتے شہریوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری پریشان نہ ہوں ، مئیر کراچی آگیا۔ کوئی کام ادھورا نہیں رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ چارج پارکنگ کا اختیار ملنے کے بعد عمل میں بہتری لائیں گے، شہری خدشات کا شکار نہ ہوں، چار سو پچاس ملین کا پروجیکٹ جلدمکمل ہوجائے گا، شہر کے ترقیاتی منصوبوں کو شفاف بنا رہے ہیں، شکایات پر ٹھیکداروں کے فنڈ روک دیے جائیں گے، انڈر بائی پاس سے نکاسی آب کے لیے ستر ہزار گیلن پانی کی گنجائش والا ٹنک بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں