پیر, جون 30, 2025
اشتہار

کراچی : شاہانہ زندگی گزارنے والی کڑور پتی ماسی نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہانہ زندگی گزارنے والی کڑور پتی ماسی نے ضمانت کی درخواست دائر کردی، جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو کل تک کیلئے نوٹس جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کیخلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

ملزمہ شہناز نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی، عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو کل تک کیلئے نوٹس جاری کردئیے گئے۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ عدالتی احکامات پرمرکزی ملزمہ شہناز سےجیل میں تفتیش کی گئی، ملزمہ نے تقریباً 45 لاکھ روپے نقدی کی معلومات فراہم کیں، ملزمہ نے 3فلیٹ، 1دکان، 4گاڑیوں ،4موٹر سائیکلوں کی معلومات لیں۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ چوری کی رقم سےخریدی 2گاڑیاں،3موٹر سائیکلیں برآمد نہیں کی جاسکیں، ملزمہ نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی پراپرٹی خریدی۔

مزید پڑھیں : کراچی میں لگژری لائف گزارنے والی ‘کروڑ پتی ماسی’ کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ سے 5لاکھ 75ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں جبکلہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس سے 37 لاکھ 40ہزار روپے برآمد کئے جاچکے ہیں۔

خیال رہے عدالت 2ملزمان آصف اور حماد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج چکی ہے جبکہ ملزمہ شہناز کو بھی عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جاچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں