کراچی: اورنگی فرنٹیئر کالونی سے لاپتہ ہونے والا 10 سالہ مبشر آگرہ تاج کالونی سے مل گیا، والدین کو نامعلوم نمبر سے کال آئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والا 10 سالہ مبشر اپنے گھر پہنچ چکا ہے، بچے کے اہلخانہ نے بتایا کہ نامعلوم نمبر سے فون آیا تھا کہ آپ کا بچہ آگرہ تاج کالونی میں ہے، جب ہم بتائے گئے مقام پر پہنچے تو وہاں مبشر موجود تھا۔
پولیس نے بتایا کہ 10 سالہ بچے مبشر کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں، بچے کے بیان کے بعد تفصیلات سامنے آئیں گی، بچہ کون لیکرگیا، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ گارڈن سے لاپتہ ہونے والے دو کمسن بچوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم ان کے معاملے پر کمیٹی بنادی گئی ہے، جو لاپتہ بچوں کی بازیابی پر کام کرے گی۔
کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو کمسن پڑوسی بچوں کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے گارڈن سے 2 بچے لاپتہ ہونے کے واقعے پر کمیٹی بنادی ہے، ایس ایس پی سٹی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔
گارڈن سے لاپتہ ہونے والے دو کمسن بچوں کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی