بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مون گارڈن سے لوگوں کو نکالنا درست نہیں ،خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم کراچی میں ”مون گارڈن“ کے مکینوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیاں میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلویز عدالتی کارروائی میں اب تک فریق نہیں تھا، یہ مقدمہ ریلوے ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی اور مون بلڈرز کے درمیان چلتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مون بلڈرز کے مالک سے پیسے واپس لے کر مکینوں کو دلوانے اور بلڈر کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیئے، ہم سمجھتے ہیں کہ جن لوگوں نے یہ فلیٹس خریدے، اُن کی بے دخلی سے معاملہ مزید اُلجھے گا، ناجائز طور پر تعمیر کئے گئے فلیٹس کی تعمیر وفروخت کی براہِ راست ذمہ داری مون بلڈرز اور ریلویز ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اُس وقت کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مون گارڈن سے لوگوں کے بے دخل کیئے جانے سے پاکستان ریلوے کاکوئی تعلق نہیں ہے، محکمہ ریلوے اس معاملے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس میں ہمارا کیا کردار بنتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں