کراچی میں نومولود کی مردہ پیدائش کا ماں کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے بچہ بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیوپی سی ساؤتھ اور آرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بچےکو بازیاب کرایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نے مردہ پیدائش کا ڈرامہ کر کے نومولود کو اپنی بہن کے حوالے کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نومولودکی والدہ کے بہنوئی نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور قبرستان کی رسیدیں بنوائیں تھی، نومولود بچے کی والدہ، خالہ اور بہنوئی اس معاملے میں ملوث ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی دادی کی درخواست پر کارروائی کی گئی جس پر بچے کی والدہ نے غلطی تسلیم کرلی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں معاملات کو تحریری ریکارڈ کیا گیا۔