کراچی : تھانہ سائٹ بی کےقریب سڑک پر بکھرے تیل نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ سائٹ بی کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور 2 زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل حادثہ سڑک پر بکھرے ڈیزل کے باعث پیش آیا اور اسٹریٹ لائٹ نہ ہونےکےباعث موٹرسائیکل سوار سڑک پر بھکرا تیل نہ دیکھ سکا ، جس کے باعث موٹر سائیکل پھسل گئی اور حادثہ جان لیواثابت ہوا۔
ریسکیو زرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت عبد الواحد، اور زخمیوں کی ثاقب اور عمر کے نام سے ہوئی تاہم لاش اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل شہر قائد میں ایک اور ٹریفک حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا، لیاقت آباد میں ارم بیکری کے قریب تیز رفتار ٹرالر موٹر سائیکل سوار پر چڑھ گیا تھا ، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال متوفی شہری کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔