تازہ ترین

"ہم بھی فریش مینڈیٹ کےحامی ہیں” حکومتی اتحادی بھی بول پڑی

کراچی: حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان بھی قبل از انتخابات کرانے کے حامی نکلی، خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم بھی فریش مینڈیٹ کےحامی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت سترہ اگست دو ہزار تئیس تک ہے، حکومت قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے، اسے عوام کی عدالت میں جانے کا اختیار ہے اور ہم بھی فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جلسےجلوسوں سےکمزور حکومتوں پر دباؤ پڑتا ہے، ملکی معاشی حالات اچھے نہیں، محض اپنی سیاست کےلیےملک کو معاشی بحران میں نہیں دھکیلناچاہیے،

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی کی وجہ سے متاثر ہیں، ہمارا موقف ہے کہ ایسے پالیسی اختیار کی جائے جس سے ملک معیشت اور غریب متاثر نا ہو، اور اب وقت آگیا ہے کہ ان ڈائریکٹ کے بجائے ڈائریکٹ ٹیکس لگایا جائے۔

Comments

- Advertisement -