پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی: ملیرجعفرطیارمیں 3منزلہ عمارت گرگئی‘ 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کےعلاقے ملیر جعفرطیار میں 3 منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے ملیر جعفرطیار میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، ملبے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے سے اسکول یونیفارم پہنے ایک بچے سمیت 3 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاک فوج کے انجینئرنگ کورکا دستہ جائے وقوعہ پرپہنچ گیا، پاک فوج کے جوان ہیوی مشینری کے ساتھ وقوعہ پرپہنچے۔

عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں، جائے وقوعہ پر ایدھی کے رضا کار، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔

جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ عمارت میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے، متعدد افرد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر جعفر طیار میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کوخود پہنچ کر ریسکیو کے کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر صورت انسانی جانوں کو بچایا جائے، مجھے تفصیلی رپورٹ بھی دی جائے کہ عمارت کیسے گری۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ادارے اور پولیس جائے وقوع پرموجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملبہ ایک طریقہ کارکے تحت ہٹایا جاتا ہے ایسے نہیں ہٹایا جاسکتا، کوشش ہے ملبے تلے دبے تمام افراد کونکالا جاسکے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ عمارت 20 سے 25سال پہلے تعمیرکی گئی تھی، تنگ گلیوں کے باعث ہیوی مشینری پہنچانے میں مشکلات ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں