ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

موبائل فون لیکر نوجوان کو قتل کرنیکا واقعہ، لڑکی شامل تفتیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں دو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے منیب نامی شہری کو قتل کردیا تھا، پولیس نے قتل کی تحقیقات کیں اور لڑکی کو شامل تفتیش کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں نوجوان کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے نوجوان منیب کے قتل کی تحقیقات کرتے ہوئے لڑکی کو شامل تفتیش کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ رخ کی نشاندہی پر لڑکی کو بھی شامل تفتیش کیا ہے، لڑکی نے کال کرکے منیب کو وہاں بلایا تھا، ملزمہ لڑکی اور شاہ رخ آپس میں دوست ہیں۔

مزید پڑھیں: موبائل چھیننے کے بعد نوجوان کے قتل کے واقعے کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

واضح رہے کہ مقتول کے قتل کے الزام میں ملزم شاہ رخ، موٹر سائیکل چلانے والا نعمان گرفتار ہیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے قتل کی واردات کے بعد پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ڈکیتی کا ڈراما رچایا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کورنگی کی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں، ملزمان نے منیب کو فون کر کے بلایا اور قتل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جب منیب آیا تو ایک ملزم نے اس سے فون لیا اور پھر یکے بعد دیگرے اسے گولیاں مار دیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول منیب کورنگی کا رہائشی تھا اور ایک ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی، گزشتہ روز واقعے کے بعد پولیس نے کہا تھا کہ یہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ ہے، پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں