اشتہار

کراچی بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی کا پی پی اور ایم کیوایم کو سخت جواب

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ہر صورت ہونا چاہیے جے یوآئی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی مخالفت کرتی ہے۔

اپنے بیان میں راشد سومرو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا التوا عوام سے نمائندگی کا حق چھیننا ہے ایم کیو ایم کو تحفظات تھے تو پہلے دور ہونے چاہئیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کئی بار ملتوی کرنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کومرضی کےنتائج تک ملتوی رکھنا چاہتی ہے سندھ پیپلزپارٹی کی ذاتی ملکیت یاجاگیر نہیں کہ جب چاہیں فیصلے کریں۔

- Advertisement -

راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ فیصلے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر کئے جائیں کسی ایک جماعت کو سندھ کی تقدیر کے فیصلے کا حق حاصل نہیں ہم بھی عوام کو نمائندگی کیلئے ایک شارع فیصل نہیں کراچی سے کشمور تک بلاک کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں