کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کئےجائیں گے۔پاک فوج، رینجرزدستے 20سے22اگست تک حلقےمیں تعینات رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بدامنی کی صورت میں پاک فوج اور رینجرز اہلکار پریزائیڈنگ افسرکورپورٹ کریں گے۔ این اے245ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ21 اگست کو ہو گی۔
دوسری جانب این اے 196جیکب آباد ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا۔ حلقے میں ضمنی الیکشن2 اکتوبر کو ہو گا۔
کاغذات نامزدگی 25سے27اگست تک جمع کروائےجا سکیں گے۔ قومی اسمبلی کی جانب سے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کئےجانےپرنشست خالی ہوئی تھی۔