جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

این اے 240: ٹی ایل پی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی این اے 240 کورنگی کے ضمنی انتخاب کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے حلقہ این اے 240 میں ٹی ایل پی کی دوبارہ گنتی کی درخواست ریٹرننگ افسر نے مسترد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ٹی ایل پی کے امیدوار نے درخواست جمع کرائی تھی۔

الیکشن کمیشن نے مسترد شدہ ووٹوں کو دوبارہ چیک کرلیا ہے جبکہ ٹی ایل پی امیدوار نے مسترد شدہ ووٹوں کے دوبارہ معائنے اور گنتی کو مسترد کردیا۔

ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ این اے 240 کے تینوں پولنگ اسٹیشنز پر حساس انتخابی سامان کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور آر ٹی ایس فیل ہونے کا الزام بھی شواہد کے منافی ہے۔

ریٹرننگ افسر نے مزید کہا کہ تین پولنگ اسٹیشنز پر بدانی کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ این اے 240 سے ایم کیو ایم کے رہنما ابوبکر کامیاب ہوئے جبکہ ٹی ایل پی رہنما دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں