کراچی میں نگلیریا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، 2 افراد جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں نگلیریا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، 2 افراد جاں بحق

کراچی: رواں مہینے نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی، اس سے قبل نگلیریا وائرس کا پہلا کیس یکم جولائی کو سامنے آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کا سترہ سالہ رہائشی احمد نگلیریا کے باعث گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا، احمد کے خون کے طبی معائنے کے بعد اس میں نگلیریا کے مرض کی تشخیص کی گئی تھی۔

اس سے قبل جان لیوا جراثیم نے یکم جولائی کو تیس سالہ نوجوان زاہد کا شکار کیا تھا۔

اس کے باوجود محکمہ صحت سندھ اور واٹر بورڈ کی جانب سے پانی میں کلورین کی مقدار ملانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال شہر میں نگلیریا سے چودہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ نگلیریا پانی میں کلورین شامل نہ ہونے کے باعث پیدا ہوتا ہے ،نگلیریا کا وائرس ناک کے ذریعے داخل ہو کر دماغ کو کھا جاتا ہے ، 3 سے 7 دن کے اندر مرض کی تشخیص ہوتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس میں مبتلا 99.9فیصد مریضوں کا بچنا مشکل ہوتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں