کراچی کے علاقے میں ناظم آباد میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک نادریہ اسٹاپ پر مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج کیا جسے دو گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا ہے اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دفتر سے گھر جانے والے شہری ٹریفک جام میں پھنسے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے گاڑی میں پھنسے لوگوں سے لوٹ مار شروع کردی ہے جبکہ ناظم آباد پولیس سڑکوں سے غائب ہے۔
- Advertisement -
مظاہرین کی جانب سے شاہراہ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثڑ ہے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس کا دعویٰ ہے کہ سائٹ ایریا، حبیب چورنگی کے قریب ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔