کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوجائیں ہوشیاراب ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی نیوائیرنائٹ پر 31 افراد زخمی ہوئے تھے اس لیے شہریوں سے گزارش ہے ایف آئی آر ضرور درج کرائیں، کوئی مسئلہ آئے گا تو ہم ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ گزارش ہے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور اچھے طریقے سے نیو ائیر منائیں۔
دوسری جانب کمشنر کراچی نے شہر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جو 31 دسمبر تا یکم جنوری 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔
کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی پر پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہو گا۔