اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی میں سڑک سے ملنے والا نومولود انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سڑک سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلشن معمار احسن آباد سے ملنے والی نومولود کی لاش کو ایدھی ہوم سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد نومولود کو راستے میں چھوڑ کر فرار ہوئے تھے جس وقت بچے کو چھوڑا گیا وہ زندہ تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نومولود معذور معلوم ہوتا تھا اسے پہلے تھانے پھر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں قبرستان سے نومولود کی لاش قبر سےغائب

واضح رہے کہ دو ماہ قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان سے کمسن بچی کی لاش قبر سے غائب ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دو دن کی بچی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی تھی جبکہ تفتیش کے لیے گورکن کو حراست میں لیا گیا تھا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں