ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کراچی میں اگلے 3 روز تک کتنی گرمی پڑنے والی ہے؟َ

اشتہار

حیرت انگیز

شہرقائد کا موسم آئندہ تین روز تک کتنا گرم رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں صبح سے دوپہر کے درمیان مختصر وقت کیلئے غیرفعال رہ سکتی ہیں۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ان تین دنوں میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے سے شہر قائد میں موسم گرم اور کافی حد تک مرطوب رہا ہے جبکہ حبس اور حدت کے سبب درجہ حرارت بھی اپنی اصل سے زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان بتایا گیا تھا۔

دوسری جانب رواں سال سعودی عرب میں حج کے موقع پر بھی ریکارڈ گرمی پڑی اور سینکڑوں حجاج کرام ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج کے دوران غیر معمولی گرمی پڑی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث سینکڑوں حجاج کرام زندگی کی بازی ہار گئے تاہم سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ حج سیزن میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی بھی کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں