جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل کب داخل ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک اور مون سون اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں سرمئی بادلوں نے ڈیرےڈال رکھےہیں، کہیں رم جھم توکہیں بوندا باندی ہورہی ہے تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونےسے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمزور مون سون ہوائیں خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے سندھ کا رخ کر رہی ہیں، آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔

- Advertisement -

بارہ اگست سے شہر میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گیارہ اگست سے سندھ میں مون سون کا ایک اور بڑا سسٹم داخل ہوگا، جس سے ضلع کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔

مون سون کےچوتھےاسپیل سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہوں گی ۔۔.

ملک کے بیشترحصوں میں مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل ختم ہوگیا اور سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے زیادہ تر شہروں میں بارشوں کاسلسلہ تھم گیا ہے۔

برسات کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، کئی دیہات ڈوبے ہوئے ہیں، کوٹ ادو میں دریائے سندھ سے متصل کئی بستیاں پانی کی نذرہوگئیں جبکہ متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق،، آئندہ تین روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کےکچھ شہروں ، جبکہ خیبر پختونخوا میں چند ایک مقامات پربادل برسیں گے۔

خیال رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جولائی میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں، تاہم جولائی کے مقابلے اگست میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔

واضح رہے پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ عام طور پر جولائی سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ یہ بارشیں ملک کے مختلف حصوں میں مختلف شدت اور مدت کے ساتھ برستی ہیں۔ مون سون کی آمد سے ملک کے کئی علاقوں میں خشک سالی کے بعد زندگی میں ایک نئی بہار آ جاتی ہے۔ یہ بارشیں نہ صرف زرعی پیداوار کے لیے بلکہ پانی کے ذخائر کو بھرپور کرنے اور موسم کو خوشگوار بنانے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

تاہم، بعض اوقات یہ بارشیں اتنی شدید ہو جاتی ہیں کہ سیلاب کی صورت اختیار کر لیتی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر متوقع اور بے وقت بارشیں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں