ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں غیرقانونی گھروں کو مسمار کرنے کیلئے آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 5 میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا جس پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا کے علاقے میں غیرقانونی گھروں کو مسمارکرنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کشیدگی دیکھنے میں آئی ،مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

علاقہ مکینوں کی مزاحمت کے بعد پولیس نے کئی افراد کوحراست میں لےلیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارک کی زمین پر غیرقانونی 190 سے زائد مکان بنے ہوئے ہیں۔ عدالت نے غیرقانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔ فلاحی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات کی گئیں۔ پارک کی جگہ پر 200 گھر غیرقانونی بنے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے۔ توڑ پھوڑ کرنے والے کئی افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آپریشن میں پولیس اور دیگر اداروں کی نفری شریک ہے۔ آپریشن سے متعلق گزشتہ روز ہی تمام اداروں کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں