بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی: شادی ہالز کے خلاف آپریشن، 2 شادی لان مسمار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد میں غیر قانونی شادی ہال کیخلاف ایک بار پھر کاروائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نارتھ کراچی سیکٹر ٹو میں رفاہی پلاٹ پر قائم دو غیر قانونی شادی ہالز کو مسمار کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اینٹی کروچمنٹ کا عملہ ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں رفاہی پلاٹ اور پارکوں میں قائم شادی ہالز کو مسمار کرنے کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

اینٹی کروچمنٹ کے عملے نے رات گئے نارتھ کراچی سیکٹر دو میں رفاہی پلاٹ پر قائم زبیدہ میرج لان اور محراب میرج گارڈن کو مسمار کردیا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔


مزید پڑھیں : کراچی کی اہم شخصیت کا غیر قانونی شادی لان مسمار


اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کہنا ہے کہ درجنوں شادی ہال رفاہی پلاٹوں اور پارکوں میں بنائے گئے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، عدالت نے رفاہی پلاٹوں اور کھیل کے میدانوں میں بنائے گئے شادی ہالز کو سات دن میں منہدم کرنے کے احکامات کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل کو جاری کئے ہیں۔

اگلی سماعت میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کے حکام کو منہدم کئے گئے شادی ہالز کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں