جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی آپریشن جاری، سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں، 10افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد  میں جرائم کی سرکوبی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کردی، چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا کارندہ ذاکر عرف وحشی مارا گیا، مختلف علاقوں سے دس ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

رات گئے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شاہ فیصل کا لونی میں کارروائی کرکے آٹھ افراد کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر رفیع داد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، اے سی ایل سی پولیس نے سچل گوٹھ میں چھاپہ مارکر دو کارلفٹر گرفتار کرلیے ، جن کے قبضے سے دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک ٹو میں اے سی ایل سی پولیس نے مقابلے کے بعدایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی، گرفتار ملزم گاڑیاں چھیننےکی متعداد وارداتوں میں ملوث ہے۔

رینجرز نے گرومندر کے قریب کارروائی کر کے پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، ادھرملیر سٹی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضےسے سیون ایم ایم کے پندرہ کاٹریج بر آمد ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں