کراچی: شہرقائد کےمختلف علاقوں میں رینجرز اورپولیس نے آپریشن کے دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلائنز ایریا واٹرپارک میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران7مشتبہ افراد کوحراست میں لیاجس کےبعد گراؤنڈ میں زیرزمین چھپایاگیا بھاری تعدادمیں اسلحہ اوربال بم برآمد کیےگئے۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کرکے6مشتبہ افراد کوگرفتارکیا۔
پولیس حکام کے مطابق فقیرکالونی میں آپریشن لیاری گینگ وار کے اہم کارندےکی تلاش میں کیاگیاتھا۔
مزید پڑھیں:ٹارگٹ کلرزاہد ملرکی تفتیشی رپورٹ، کئی افراد کے قتل کا اعتراف
ادھرکراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی پولیس نے منوگوٹھ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 22مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں رینجرزکی کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام
واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں کارروائی کرکے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمدکیاتھا۔اسلحہ دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جاناتھا۔