جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی آپریشن میں رینجرز کاکردارایک شخص کوبچانے کے لئے متنازعہ بنایا گیا: نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارخان کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن اوررینجرز کےکردار کو ایک شخص کی وجہ سے متنازع بنادیاگیا ہے۔

وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثارنےوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پروفاقی حکومت یا کوئی اورادارہ حملہ نہیں کررہا بلکہ حملہ آوروہ ہیں جو سندھ کی زمینوں اوردولت پرقابض ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وفاقی ادارے سندھ پرحملہ کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی آپریشن میں رینجرزکی اچھی خاصی رفتارکومنجمدکردیا ہے، ایک شخص کی وجہ سے آپریشن اوررینجرزکاکردارمتنازع بنایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے غلط کاریاں چھپانےکیلئے سندھ اور پاکستان کی سیاست کوڈھال بنالیاہے اگرکوئی ادارہ جواب طلبی کرتا ہے تو اسے سندھ پرحملہ قراردے دیا جاتا ہے۔

چوہدری نثارنے کہا کہ انہیں لیکچردینےوالوں کا کرداراورکارکردگی بیان کروں تومخالف منہ چھپاتے پھریں گے، ذاتی یا سیاسی حملےکئے گئے تو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتاہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں