نئے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی پریس کلب پر سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی ودیگر اپوزیشن رہنماؤں نے خطاب کیا
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ اگرنیا بلدیاتی قانون اتنا اچھا قانون ہےتو وزیراعلیٰ سندھ ہمیں سیہون کے دورے پربلالیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو حکومت شوشا چھوڑتی ہے کہ ایم کیو ایم لسانیت کی سیاست کرتی ہے، پی پی ظالم اور جابر ہے ان کا اقتدار اور ظلم اب ختم ہونے والا ہے۔
اپوزیشن رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کا تنخواہ دار شخص کہتا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں15 سو لوگ نہیں لاسکتیں، وہ آکر دیکھ لے کہ یہاں 15ہزار سے زیادہ لوگ جمع ہیں اور یہ مجمع کسی کی کرپشن بچانے یا مقدمات ختم کرانے کے لیے جمع نہیں ہوا۔
خواجہ اظہار نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر شاہ 10سال گزرگئے، وہ 10 ہزار بسیں کہاں ہیں۔