کراچی : اورنگی ٹاؤن سے ملنے والا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا گیا.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں ایک ہوٹل کے قریب مشکوک چیز دیکھ کر شہریوں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا .
بی ڈی ایس نے حفاظتی تدابیر استعمال کرتے ہوئے ایک کلو دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا۔
ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بم میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے ساتھ کیلیں بھی استعمال کی گئی تھیں تاہم بم میں ڈیٹو نیٹر موجود نہیں تھا، بم کو ناکارہ بنانے کے بعد علاقہ پولیس کے حوالے کردیا ،اورنگی ٹاؤن پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا.