اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

اورنگی ٹاؤن میں کھدائی کے دوران ملنے والی انسانی باقیات سے متعلق حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر کی تعمیر کیلئےکھدائی میں ملنے والی انسانی باقیات سے متعلق حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ملنے والی انسانی باقیات 30 برس قبل قتل ہونے والی خاتون کی نکلیں، مقتولہ کی بیٹی نے سوتیلے والد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

مقتولہ کی بیٹی نے الزام لگایا کہ سوتیلے والد نے والدہ کو قتل کرکےگھر میں دفن کیا تھا، میرے حقیقی والد ہمیں چھوڑ کر بنگلا دیش چلے گئے تھے، والدہ نے فرید عالم نامی شخص سے دوسرے شادی کی تھی۔

بیٹی کا کہنا ہے کہ ایک دن گھر آئے والدہ موجود نہیں تھیں تو سوتیلے والد نے بتایا کہ والدہ گم ہوگئی ہیں، بھائیوں نے والدہ کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی۔

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں اور دوپٹہ برآمد

بیٹی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں مکان کی تعمیر کے دوران انسانی ہڈیاں ملیں، دوپٹے اور چپل کی مدد سے والدہ کی باقیات کو شناخت کیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ مقتولہ ممتاز بیگم 30 سال قبل لاپتہ ہوگئی تھی، ملزم فرار ہے،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ  انسانی باقیات کو مزید تحقیقات کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتی روز کراچی کے علاقے کے اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ سے انسانی باقیات برآمد ہوئیں تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں اور دوپٹہ ملا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں