کراچی : اورنگی ٹاؤن 15نمبر پر خاتون کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 15نمبر پر فائرنگ سے لڑکی کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ملزمان نے خاتون کوگولی مارکرقتل کردیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سندھ اربن اسپتال کےقریب سرپرگولی مارکرخاتون کوقتل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی : لڑکی کے سر میں دو گولیاں مار کر قتل کردیا
یاد رہے جنوری میں اورنگی ٹاؤن 5نمبر کے قریب فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا، ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ 2 ملزمان لڑکی کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے کر آئے تھے، ملزمان نے فائرنگ سے پہلے لڑکی سے کچھ دیر بات کی، ملزمان نے لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارا اور اس کے سر پر2گولیاں مار دیں۔
مقتولہ کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول بھی مل گئے تھے۔
.