کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤں میں دلہے کے سر پر اسلحہ رکھ کر ہوائی فائرنگ کرنے والے دوست کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں شادی کی تقریب دلہے کے دوستوں کی جانب سے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
دلہے کے دوستوں نے پسٹل اور کلاشنکوف کا بھی آزادانہ استعمال کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس افسر کے کسی قریبی عزیز کی یہاں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو پیر آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔