کراچی میں لوٹ مار میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوٹ مار میں ملوث گرفتار گروہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، نارتھ ناظم آباد مقابلے میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش کراچی میں کی جانے والی وارداتوں کا کچا چٹھا کھول دیا۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایک دن میں دس سے زائد وارداتیں کرتے تھے، زخمی ملزم ولی محمد وارداتوں کیلئے اسلحہ لاتا تھا، ایک ملزم دوست ولی محمد ضلع مہمند میں روپوشی اختیار کررکھا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں میں ملوث ملزم نے قصبہ کالونی میں گھر کرائے پر لے رکھا تھا، اسلحہ درہ آدم خیل سے 30 ہزار میں آن لائن آرڈر کیا جاتا ہے، جبکہ گولیاں کورئیر کمپنی کے ذریعہ منگوائیں گئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم چھینے گئے موبائل فون گلشن غازی میں فروخت کرتے تھے، ملزم نے بتایا کہ آئی فون 30 ہزار، لوکل فون 5 سے 25 ہزار میں فروخت کیا جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تین رکنی گروہ کا ایک کارندہ منگھو پیر میں روپوش ہے دوسرےگرفتار ملزم حیدر بنگش جس کا تعلق پارہ چنار سے ہے، اس نے انکشاف کیا کہ ایک دن میں دس سے رہزنی کی وارداتیں کرتے ہیں۔
گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ زخمی ملزم دوست ولی محمد وارداتوں کیلئے اسلحہ لاتا تھا، وارداتوں کیلئے 2 لاکھ روپے کی موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا گیا، چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت جاوید کرتا تھا۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ آئی ایم ای آئی تبدیل کے بعد موبائل مہنگے داموں فروخت کیے جاتے تھے، زخمی ملزم سمیت ساتھی کے خلاف مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا۔
اگر آپ نے بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یہ رکھا ہے تو فوراً بدل دیں!