کراچی : شہرقائد کےعلاقے قائد آباد میں ہونے والے دھماکے میں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال ہوا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ٹفن میں موجود دیسی ساختہ بم کا وزن 2 کلو تھا، تفتیشی ٹیمیں آج پھر جائے وقوعہ کا دورہ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق رات گئے تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے تھے، جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا۔
کراچی: قائد آباد میں دھماکا، دو افراد جاں بحق
یاد رہے کہ 16 نومبرکو کراچی کے علاقے قائد آباد میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے رمضان کی لاش جھنگ روانہ کردی گئی۔
کراچی: نارتھ ناظم آباد میں دھماکا، 2 افراد زخمی
یاد رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکا نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دکان میں ہوا تھا۔