جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پرویز مشرف کالونی ما ڑی پور کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ شہید ہوگیا۔

پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق طیارہ پی اے ایف مسرور بیس سے ٹیک آف کےدوران گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگیا ، پائلٹ طیارہ آبادی سے دور لے جانے کی کوشش میں شہید ہوا۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد ہی گرگیا

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، بظاہر حادثے کی وجہ فنی خرابی نظر آتی ہے تاہم طیارے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔


مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے قریب گر کر تباہ، فلائٹ لیفٹینٹ عمر شہزاد شہید


واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں فلائٹ لیفٹیننٹ عمرشہزاد شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں