کراچی : شہر قائد میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا۔ حب ڈیم سوکھ کر چراگاہ کا منظرپیش کرنےلگا۔
تفصیلات کے مطابق حب ڈیم سوکھنے کے باعث کراچی کو یومیہ دس کروڑ گیلن پانی کی بندش نےنصف شہرکو خشک کردیا۔ کلری کینجھر جھیل سےدستیاب پانی ویسےہی شہرکوپورانہیں پڑتا۔
ضلع غربی کےاکثرعلاقوں سائٹ ایریا،میٹروول،بلدیہ ٹاؤن،لیاری،سرجانی، نیوکراچی سمیت نصف شہر میں پانی کاناغہ بڑھادیاگیا۔
میٹروول میں ساٹھ روزبعد نوے منٹ کیلئے دیئےجانےوا لا پانی اب نوے روز بعد صرف پینتالیس منٹ کیلئےفراہم کیاجائے گا۔
رہی سہی کسر ٹینکر مافیا نے پوری کردی۔ واٹرٹینکرزنےزمین کوچوسنا مزید تیزکردیا۔ ٹینکر مافیا نے پیاسے شہریوں کا خون چوسنے کیلئے فی ٹینکرکی قیمت میں من مانااضافہ کردیا۔
سندھ حکام کےمطابق دوکروڑنفوس پرمشتمل آبادی کو یومیہ ایک ارب گیلن پانی چاہئےجبکہ رسدآدھی یعنی چون کروڑگیلن ہے۔
موسم گرما کی آمد کے ساتھ شہرمیں پانی کی مانگ مزید بڑھ جائے گی۔ کیا، سوال یہ ہے کہ کیاحکومت سندھ صرف دعاؤں تک محدود رہے گی ؟ قلت آب سے نمٹنےکیلئےعملی اقدام کب اٹھایاجائےگا؟