بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

شاہد خاقان عباسی نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ملک میں مسائل کے حل کے لیے فوری صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل صاف شفاف انتخابات ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج تمام لوگ ایک بات پر متفق ہیں کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق ہو، ملک میں مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج ہر شخص کی پریشانی کی وجہ 2018 الیکشن کی چوری ہے، پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، مولانا فضل الرحمان احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئے ہیں، مظاہرے میں شاہد خاقان عباسی، محمد زبیر، محمود خان اچکزئی ودیگر موجود ہیں۔

پی ڈی ایم رہنما اویس نورانی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف 17 نومبر کو کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، 20 نومبر کو پشاور میں مظاہرہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں