کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعید نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ شہر میں امن و امان بہتر بنایا جائے، سیکیورٹی انتظامات پر تاجروں کا رینجرز پر اعتماد ترقی کی نشانی ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی رینجرزکا گلبرگ،ناظم آباداورمختلف علاقوں کادورہ کر کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، میجر جنرل سعید نے سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی دیے۔
بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے فیڈرل بی ایریا میں تاجروں سے ملاقات کی اور شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، رینجرز سندھ کے سربراہ نے کہا کہ ’’کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ شہر میں امن و امان کو بہتر بنایا جائے‘‘۔
رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاجروں نے سیکیورٹی کی صورتحال پر رینجرز کے اقدامات کو سراہا اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔