تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی، عوام کا پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنیکا مطالبہ

کراچی: شہر قائدکی عوام نے سندھ حکومت سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جیسے کاروبار بحال کیاویسے ہی ٹرانسپورٹ بھی کھولی جائے، پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے لوگ موٹرسائیکلیں سڑکوں پر لے آئے، بڑی تعداد میں گاڑیاں، بائیک سڑکوں پر آنے سے ٹریفک جام کے مسائل بڑھ گئے۔

ایس او پیز پر مکمل عمل کریں گے ٹرانسپورٹ بحال کی جائے، ارشاد بخاری

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا بھی کہنا ہے کہ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں گے ٹرانسپورٹ بحال کی جائے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

آن لائن ٹیکسی کریم کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط

آن لائن ٹیکسی کریم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں سروس بحال کرنے کی اپیل کی گئی۔

کنٹری جی ایم کریم ذیشان حبیب نے کہا کہ حکومتی ایس او پی پر مکمل عمل کریں گے، ایک گاڑی ایک پسنجر کی پالیسی پر عمل کریں گے، اپنی تمام گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کریں گے، سروس بحال کردی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے ایک لاکھ افراد کماتے تھے، کریم کے ذریعے حفاظتی تدابیر کے ساتھ لوگ سفر کرسکتے ہیں، ہمارے پاس 5 لاکھ سے زائد ڈرائیور رجسٹرڈ ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے سبب تقریباً 2 ماہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں دوسری جانب شہری بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے اذیت میں مبتلا ہیں۔

Comments

- Advertisement -