کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پٹرول پمپ پر لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے11نمبرمیں پیٹرول پمپ پرلگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا ہے،آتشزدگی سے پٹرول پمپ کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ پمپ پر آگ ٹینکرسے فیول کی منتقلی کے دوران لگی تاہم آگ پرقابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
کراچی : سائٹ ایریا میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی
خیال رہے کہ رواں برس یکم ستمبر کو کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا میں جوتوں کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے سے فائربریگیڈ کے 3 اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ رواں سال 20 ستمبر کو کراچی کے علاقے شارع فیصل نرسری کے قریب کاسمیٹکس فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔