ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

کراچی : پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ کو لوٹ لیا، دکاندار شاہ زیب مغل نے مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی ایک اور واردات سامنے آگئی، پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ پر لوٹ مار کی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیرہ ڈی کے علاقے میں واقع پان شاپ پر سادہ لباس اہلکار پہنچے، دکاندار کے باہر نہ آنے پر ایک اہلکار زبردستی دکان میں گھس گیا اور جب دکاندار سے فون چھین کر ساتھی کے حوالے کیا تو دکاندارکوپکڑکرموبائل میں لےگیا.

- Advertisement -

دکاندار شاہ زیب مغل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں کہا دو جون کو تین افراد سادہ لباس میں آئے اور کیش کاؤنٹر سے سات ہزار روپے نکالے، آج رات دوبارہ اسی موبائل میں سادہ لباس میں تین افراد آئے

ایک شخص دکان کے اندرآیااور مجھے باہرلیکر نکلا، دوسرےنے دکان سےپچاس ہزار کی سگریٹ اورپندرہ ہزار روپے لوٹے، مجھے پولیس موبائل میں بٹھایا اور گلشن چورنگی پر لے گئے.

موبائل سے اتارااورمیری جیب سےدس ہزار روپےبھی نکال لئے، موبائل کے آگے نمبر پلیٹ تھی نہ پیچھے،ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوٹ مارکرنے والے اہلکاروں کاتعلق کس ادارےسےہےچیک کررہےہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سےبھی شناخت کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے رات گئے کراچی میں مختلف تھانوں کا دورہ کرکے سادہ لباس اہلکاروں کو وردی پہننے کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں