بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں بڑی ڈکیتیوں کی منصوبہ بندی کرنیوالا ملزم گرفت میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بڑی ڈکیتیوں کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم اسد سجاد پکڑا گیا، سی ٹی ڈی نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم تین ماہ قبل 5 کروڑ کے موبائل لوٹنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے، کالا پل کے قریب پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی، 3 روز قبل ڈیفنس میں مقابلے کے بعد ملزم کے متعلق انکشاف ہوا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اسد نے جمعہ کو ڈیفنس میں بینک سے نکلنے والے شہریوں کی ریکی بھی کی۔

ملزم نے ریکی کے بعد اپنے 2 ساتھی شہریوں سے لوٹ مار کیلئے بھیجے، فیز 2 میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ موقع سے فرار ہونے والا دوسرا ڈکیت جعلی پولیس اہلکار ہے، فرار ملزم راجہ صداقت کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں